وقاص احمد:جوہر ٹاؤن کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کی واردات ،موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹ لیا۔
بینک سے رقم لے کر گھر آنے والے شہری کے لٹنے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو گاڑی کا پیچھا کرتے ہیں۔
سی سی ٹی وی کے مطابق گھر کا دروازہ کھول کر جیسے ہی گاڑی اندر کی ڈاکو بھی آ گئے ، ڈاکوؤں نے شہری امجد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی ۔ڈاکو 5 لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔