حد نگاہ میں بہتری،اہم موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

حد نگاہ میں بہتری،اہم موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

17 Nov, 2024 | 09:04 AM

فاران یامین:  لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف شہروں میں  شدید دھند اور سموگ کے باعث گزشتہ رات لاہور اسلام آباد موٹر وے (ایم ٹو) اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا تھا تاہم حالات بہتر ہونے پر دونوں موٹر ویز کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے.

لاہور اسلام آباد موٹر وے کو گزشتہ شب 9 بجے بند کیا گیا تھا، جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی رات 9 بجے بند کی گئی تھی۔ دونوں موٹر ویز پر اب معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

  ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رات کے بجائے دن کے اوقات میں سفر کریں، دھند کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے دھند اور سموگ کی کیفیت بہتر ہونے پر تمام راستوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں