ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ سے بچاؤ ،ہیوی ٹریفک اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد

سموگ سے بچاؤ ،ہیوی ٹریفک اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فارن یامین: حکومت پنجاب نے لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے ہیوی ٹرانسپورٹ اور  دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں  کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

 ایس پی سٹی منیر ہاشمی کی قیادت میں پولیس کی نفری شہر کے 12 داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کر دی گئی ہے، جہاں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی اور خستہ حال گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی  تاہم پٹرول، ادویات، خوردونوش اور مسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہوگی ، عمارہ اطہر نے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور پابندی کے اطلاق کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشکل حالات کی وجہ سے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، سموگ سے نجات کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں،سب مل کر سموگ سے نجات کے جہاد میں حصہ ڈالیں گے تو اس مشکل سے نجات ملے گی، سموگ کے لئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری ہے،ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں دن رات کام کر رہی ہیں۔