سٹی42: اسرائیل کے شمالی بندرگاہی شہر حیفہ میں ایک سینی گوگ کی عمارت کو ہفتہ 16 نومبر کی شام حزب اللہ کے راکٹ حملے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہودیوں کی یہ عبادت گاہ حیفہ کے کارمل کوارٹر میں ایوت یوبانیم سینی گوگ کمپلیکس کا حصہ ہے۔
کاسرائیل کے میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سینی گوگ کی عمارت کو بہت قریب راکٹ گرنے سے نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ حملے کے وقت عمارت کے اندر کوئی نہیں تھا۔
حملے میں لبنان سے دس راکٹ داغے گئے، آئی ڈی ایف نے اطلاع دی کہ ان میں سے کچھ کو روک لیا گیا تھا۔