ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں حیفہ کے سینی گوگ پر راکٹ گرنے سے عمارت کا شدید نقصان

synagogue، Haifa, Hezbollah, city42
کیپشن: سولہ نومبر 2024 کو شمالی شہر حیفہ میں ایک عبادت گاہ میں راکٹ کے حملے کے مقام پر امدادی کارکن ممکنہ زخمیوں کی مدد کیلئے جمع ہیں۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ فوٹو بذریعہ ٹائمز آف اسرائیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل کے شمالی بندرگاہی شہر حیفہ میں ایک  سینی گوگ کی عمارت کو ہفتہ 16 نومبر کی شام حزب اللہ کے راکٹ حملے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہودیوں کی یہ عبادت گاہ حیفہ کے کارمل کوارٹر میں ایوت یوبانیم سینی گوگ کمپلیکس کا حصہ ہے۔

کاسرائیل کے میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سینی گوگ کی عمارت کو بہت قریب راکٹ گرنے سے نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ حملے کے وقت عمارت کے اندر کوئی نہیں تھا۔

حملے میں لبنان سے دس راکٹ داغے گئے، آئی ڈی ایف نے اطلاع دی کہ ان میں سے کچھ کو روک لیا گیا تھا۔