ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ کے الشفا ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ کے تمام مریض جاں بحق

Gaza, Alshifa Hospital, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ میں الشفا اسپتال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی محاصرے کے باعث طبی سہولیات نہ ہونے کے نتیجہ میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تمام مریض  جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیل نے الشفا اسپتال کا گھیراؤ  کیا ہوا ہے،  ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے ہسپتال کے عملہ اور مریضوں کو عملاً یرغمال بنا لیا ہے۔ سیکڑوں محصور افراد اور طبی سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے الشفا کا ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا، اسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔

 الشفا اسپتال ڈائریکٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق اسپتال کے آئی سی یو  میں اب کوئی مریض زندہ نہیں رہا، الشفا میں رات گئے کم ازکم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ  الشفا اسپتال میں 7000 افراد محصور ہیں جن میں مریض، طبی عملہ اور وہاں پناہ لینے والے فسلطینی شامل ہیں، محصور فلسطینیوں کے پاس نہ پانی ہے، نہ بجلی اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میسر ہیں۔