وقاص عظیم: آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا ترقیاتی بجٹ کے بوجھ کو نا قابل برداشت قرار دے دیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی نگراں وفاقی حکومت کو گزشتہ منتخب وفاقی حکومت کے منطور کردہ ترقیاتی بجٹ پر نظر ثانی کرنے کے لئے کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 10.7 ٹریلین روپے درکار ہیں۔تمام ترقیاتی منصوبوں کی درکار فنڈنگ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ 727 ارب روپے سے 14 گنا زیادہ ہے۔گذشتہ بجٹ میں حکومت نے 2.3 ٹریلین روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ۔
ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے قبل ٹیکنیکل اسیسمنٹ ضروری ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب کے لیے پانچ سالہ پالیسی بنائی جائے۔ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز جاری کرنے کا طریقہ کار تیار کرکے پبلش کیا جائے۔آئی ایم ایف نے پبلک انوسٹمنٹ منیجمنٹ اسیسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔