ویمن کرکٹ ٹیم کی تشکیلِ نو، تین کھلاڑیوں کی واپسی، ایک کی چھٹی

17 Nov, 2023 | 09:50 PM

رانا عزیر:  نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 

  فاطمہ ثنا، عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کو  بھی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔  خواتین کی سترہ رکنی ٹیم کا اعلان سلیم جعفر کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے، یہ ٹیم نیوزی لینڈ میں چھ میچ کھیلے گی جن میں آئندہ ماہ ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جبکہ کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ شامل ہیں، ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔

بنگلہ دیش کے دورے میں شامل ارم جاوید کو ڈراپ کردیا گیا۔

 ٹیم کی قیادت اب بھی ندا ڈار کریں گی،  دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض،بسمہ معروف، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا شامل ، غلام فاطمہ ، منیبہ علی ( وکٹ کیپر ) نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) نشرہ سندھواور نتالیہ پرویز شامل ہیں، اس کے علاوہ   عمیمہ سہیل، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ،ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

 ناہیدہ خان  ( منیجر ) محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ ) سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) محمد اسفندیار( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) ہوں گے۔

 سترہ رکنی ٹیم 18  نومبر کو کراچی میں تربیتی کیمپ میں شریک ہو گی اور 24 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں