راو دلشاد: لیفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک نے مسلم لیگ نون کا این اے 58 سے ٹکٹ حاصل کرنےکے لیے درخواست جمع کرا دی ۔
سابق سینٹر لیفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک این اے 58 چکوال سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
لیفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف قدآور سیاسی قائد ہیں ملکی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروانے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملک کو قوم کی خدمت کرتے رہے ہیں آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
سابق سینٹر لیفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک پرائم منسٹر کے ملٹری سیکرٹری، چیئرمین پاکستان اسٹیل مل چیئرمین اور پی ایف وا کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔