الکحل کی ہوشربا مقدار، پانچ کف سیرپ بند، فیکٹری بھی بند کروا دی گئی

17 Nov, 2023 | 07:44 PM

عظمت مجید :  پنجاب حکومت نےکھانسی کے5 سیرپ فروخت کے لئے ناموزوں قرار دے کر ان پر پابندی لگا دی اور یہ سیرپ بنانے والی فیکٹری کو بند کر کے سِیل کر دیا گیا۔
یہ تمام سیرپ فارمکس کمپنی کے بنائے ہوئے ہیں اور ان میں الکوحل کی زیادتی کی بنا پرپابندی عائدکی گئی ہے۔یہ پابندی ڈی ایچ او کی سفارشات پر لگائی گئی،پنجاب کے تمام میڈیکل سٹور سے جلد سٹاک اٹھا لیا جائے گا،لاہور میں تیارکردہ کھانسی کےیہ سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کئےجاتےتھے،ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں ان سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی، سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں