ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خدیجہ شاہ پشاور میں 9 مئی حملہ کیس میں ملزم نامزد

Khadijah Shah, May Nine attacks in Pakistan, Peshawar May nine attacks,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سابق وزیر خزانہ کی بیٹی, ڈریس ڈیزائنر  اور تحریک انصاف کی ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی 9 مئی کے واقعات میں گرفتاری کے حوالہ سے آج مزید پیش رفت ہوئی ہے اور پشاور پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ کو پشاور حملہ کیس مقدمہ میں نامزد کر دیا  ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور آئے گی۔ خدیجہ شاہ لاہور میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ ،جلاؤ گھیراؤ  اور سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کے  مقدمات میں نامزد تھی ۔ اسےتھانہ سرور روڈ  گلبرگ  شادمان ، اور ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں  گرفتار کیا گیا تھا ،

خدیجہ شاہ کی لاہور کے چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ وہ اس وقت  کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس خدیجہ شاہ کو کسی بھی وقت جیل سے گرفتار کرنے کے بعد پشاور کے لیے روانہ ہو گی ۔