لاہور: 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد،سر کے بال بھی کاٹ دیے

17 Nov, 2023 | 12:23 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں خاتون نے گھر میں کام کرنے والی14 سالہ گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا  ہے۔

 لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں خاتون نےکمسن لڑکی  پر مبینہ طورپر قینچی،چھری اور ڈنڈےسے تشددکیا اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد سے متاثرہ بچی کو تحویل میں لےلیا جس کی شناخت سارہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

 چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ تشددکرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی۔

مزیدخبریں