ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم

خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سٹی42) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کیا جاتا ہے۔

 دوسری جانب خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

Ansa Awais

Content Writer