ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شگن کی رقم دینے سے انکار پر دولہا میاں کی پٹائی ہو گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شادی کی تقریب میں شگن کے پیسے کم کیوں دینے پر دولہا اور باراتیوں کی دولہن کے رشتہ داروں نے پٹائی کر دی۔ 

تھانہ نواں شہر کی حدود میں پل مہمے والی پر دولہا رمضان ولد اللّٰہ دتہ کا ایک دن پہلے مہندی کی رات رابعہ نامی خاتون سے نکاح ہوا تھا۔ آج بارات کے ساتھ دلہن لینے گئے تو شگن کی رقم کم دینے کی ضد پر دلہین کے تشتہ داروں اور دولہا کے رشتہ داروں میں جھگڑا ہو گیا۔ دلہن کے رشتہ داروں نے اصرار کیا کہ جھمی(شگن)کی رقم دس ہزار روپے دو   تب گھر میں داخل ہونے دیں گے۔ شگن کی رقم دینے سے دولہا کے انکار پر باراتیوں پر دلہن کی سہیلیوں اور گھر والوں نے دولہا اور باراتیوں پر دھاوا بول دیا ، دولہا سمیت کئی باراتی شدید زخمی ہوگئے ، دوسری جانب دلہن کے میکے والوں سے بھی حق نواز اور اسکا بیٹا محسن شدید زخمی ہوئے ، دولہا دلہن کو ساتھ اپنے گھر لے جانے کی بجائے طبی امداد لینے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا پہنچ گیا ، لڑائی میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جن کی سیریس حالت کو دیکھتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، دولہا اور  زخمی بارتیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا میں ایڈمٹ کر لیا گیا ۔ پولیس تھانہ نواں شہر نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا.