محسن نقوی کی المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کے گھرآمد، لواحقین سے افسوس کا اظہار

17 Nov, 2023 | 12:16 AM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی لاہور میں  ڈیفنس فیز7 میں ہونے والے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کے جاں بحق ہونے  کی جاں بحق افراد کے لواحقین کی رہائش گاہ شاداب کالونی فیروزپور روڈ  پہنچ گئے۔

وزیراعلی محسن نقوی نےسوگوار خاندان کے سربراہ رفاقت علی اوردیگراہل خانہ سے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے رفاقت علی اوردیگراہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورغمزدہ خاندان کو دلاسہ دیا۔انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

سوگوار خاندان کے سربراہ رفاقت علی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو المناک واقعہ کی  تفصیلات سے آگاہ کیا ، محسن نقوی نے کہا کہ وہ  جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


آپ کے ساتھ بہت ظلم ہوا،حکومت آپ کے ساتھ ہے۔محسن نقوی
شواہد سے سامنے آیا ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے ۔   ایف آئی آر میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ محسن نقوی


آپ کے دکھ اور غم کا مداوا الفاظ سے نہیں کیا جا سکتا۔محسن نقوی

صوبائی وزراء عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ بلال افضل۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او بلال کمیانہ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔ کمشنر لاہورڈویژن اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

مزیدخبریں