(ویب ڈیسک)امریکانے ایک بار پھر عمران خان کے سازشی بیانیے کوبے بنیاد قرار دےدیا،سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں امریکا پرلگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، پروپیگنڈہ، جھوٹی اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے،سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
مزید کہا کہ عمران خان کے غیر ملکی سازش کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں تھی، امریکہ ’غلط معلومات‘ اور ’پروپیگنڈے‘ کو پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔
پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی بالادستی کی پرامن طریقے سے حمایت کرتے ہیں۔‘