(درنایاب) روڈا کو لاہور کی سب سے بڑی پھل فروٹ و سبزی مارکیٹ بنانے کا مینڈیٹ مل گیا ۔ روڈا اپنی حدود میں دو سو ایکڑ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ بنائے گا ۔
روڈا کو کاروباری ، انڈسٹریل اور رہائشی منصوبوں کے بعد پنجاب حکومت اہم ذمہ داری سونپ دی ۔ کمشنر لاہور نے سی ای او روڈا کو اہم ٹاسک سونپ دیا ، روڈا مین روڈ ، رنگ روڈ یا موٹر وے سے قریب اراضی کا انتخاب کرے گا ۔ روڈا بہترین اپروچ والی اراضی پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات بھی دے گا ۔
بیوپاریوں ، آڑھتیوں کے لئے رہائشی ضروریات کے لئے ہوٹلز بھی بنائے گا ، بولی کے لئے جدید نظام ، شیڈز ، وہینگ مشینوں کی تنصیب بھی کی جائے گی ۔ روڈا منڈی کو چلانے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ فنانشنل ماڈلز بھی دے گا ۔ موجودہ فروٹ و ویجیٹیبل مارکیٹ دو سو کنال پر محیط ہے ۔ موجودہ پھل و سبزی منڈی میں ماہانہ 38 کروڑ کا کاروبار ہوتا ہے ۔
نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ سے ماہانہ بزنس اسی کروڑ تک پہنچ جائے گا ۔ کمشنر لاہور نے روڈا آفس میں نئے منصوبے کی پریزینٹیشن دی ۔سی ای او روڈا عمران امین ، سیکرٹری ایگریکلچر احمد عزیز تارڑ بھی موجود تھے۔