سعودی عرب کی مساجد میں نمازِ استسقاء کی ادائیگی

17 Nov, 2022 | 02:51 PM

ویب ڈیسک:خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب کی مختلف مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔

بارش کے لیے نمازِ استسقاء کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام  جبکہ دوسرا بڑا اجتماع مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا۔مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس کی امامت میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض، جدہ، جازان، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی نمازِ استسقا ادا کی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مساجد میں بارانِ رحمت کے نزول کے لیے دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا۔

مزیدخبریں