ویب ڈیسک:خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب کی مختلف مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔
بارش کے لیے نمازِ استسقاء کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام جبکہ دوسرا بڑا اجتماع مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا۔مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس کی امامت میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض، جدہ، جازان، دمام اور الخبر کے علاوہ تمام شہروں میں بھی نمازِ استسقا ادا کی گئی۔
بحضور نائب أمير منطقة مكة المكرمة، الرئيس العام يؤم المصلين في #صلاة_الاستسقاء ويدعو الله عز وجل بالغيث والرحمة وتفريج الكرباتhttps://t.co/DwvI3quNUo#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/9ygtGzOh1f
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) November 17, 2022
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مساجد میں بارانِ رحمت کے نزول کے لیے دعائیں کی گئیں اور خطبہ دیا گیا۔