(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے جبکہ بلاول بھٹو بھی کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، وہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے مشاورت میں شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طیارے سے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، وہ بھی اہم مشاورت کا حصہ بنیں گے۔