ویب ڈیسک:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے، اس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، ناکامی ان کا مقدر ہے، پنڈی ایک پرامن شہر ہے۔پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھی اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جارہاہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں،یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں،ناکامی ان کا مقدر ہے،پنڈی پرامن شہر ہے،میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 17, 2022
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کر دی جاتی ہے۔