ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ سٹاپ ٹو سٹاپ کرنے کے احکامات جاری

Orange Line Train Fare
کیپشن: Orange Line Train Fare
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اورنج لائن ٹرین کے کرایہ سٹاپ ٹو سٹاپ کرنے کے احکامات جاری، کل سے اورنج لائن ٹرین کے نئے کرائے نامے کا اطلاق ہوگا، کم سے کم کرایہ بیس جبکہ زیادہ سے زیادہ چالیس روپے وصول کیا جائے گا۔

اورنج لائن ٹرین کے نئے کرایہ نامہ شیڈول ریٹس کے مطابق سٹیشن نمبر ایک سے چار تک کرایہ بیس روپے ہوگا، سٹیشن نمبر چار سے آٹھ تک کا کرایہ پچیس روپے ہوگا، سٹیشن نمبرآٹھ سے بارہ تک کا کرایہ تیس روپے ہوگا، سٹیشن نمبر بارہ سے سولہ کا کرایہ پینتیس روپے ہوگا,سٹیشن نمبر سولہ سے آن ورڈ کرایہ چالیس روپے وصول ہوگا، کرایوں کا اطلاق اور وصول کا نظام خود کار کارڈ سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے.

کارڈ سسٹم کے ذریعے مسافر کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے کا تعین ہوسکے گا، پنجاب کابینہ نے کرایہ سٹاپ ٹو سٹاپ کرنے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل مسافروں سے شارٹ روٹ کا بھی فکس کرایہ چالیس روپے وصول کیا جاتا تھا۔