ذہنی تناو آپ کوکن کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے؟

17 Nov, 2022 | 12:03 PM

ویب ڈیسک:ذہنی تناؤ  معدے اور اس سے منسلک دیگر عارضے کا باعث بن سکتا ہے۔ 

حالیہ جاپانی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی تناؤ یا اضطرابی کیفیت پیٹ کی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔جاپان، ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس کے محققین کا کہنا ہے کہ چوہوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چڑچڑاپن یا ذہنی پریشانی آنتوں کی بیماری ’ irritable bowel syndrome (IBS)‘ کا باعث بنتی ہے۔

یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں مریض کو معدے اور اس سے منسلک کئی دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں پیٹ میں درد، مروڑ، اپھارہ، اسہال اور قبض شامل ہو سکتے ہیں۔

ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس کے محققین نے بتایا کہ نفسیاتی تناؤ کا شکار چوہوں میں چڑچڑاپن آنتوں کے سنڈروم (IBS) جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں، ایک ایسی حالت جس میں معدے کے متعلقہ مسائل کا ایک جھرمٹ شامل ہوتا ہے جس میں پیٹ میں درد، اپھارہ، ڈائریا یا اسہال اور قبض جیسی بیماریاں شامل ہو سکتی ہیں۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر فیصل تائی کے مطابق اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ طویل عرصے تک نفسیاتی یا ذہنی تناؤ آنتوں کی بیماری آئی بی ایس کا باعث بنتا ہے لیکن اس حوالے سے باضابطہ تحقیق نہیں کی گئی تھی۔

مزیدخبریں