فیفا ورلڈکپ میں شائقین کے مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد

17 Nov, 2022 | 11:46 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کا میچ دیکھنے  آنے والے شائقین پرمختصر لباس پہننے پر پابندی لگادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے، ورلڈکپ کے دوران فٹبال فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ کچھ افراد مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے آتے ہیں تاہم قطر میں ایسے کپٹرے سرعام پہننے پر پابندی  ہے، غیر قطری خواتین سے ملک کے سخت مسلم ڈریس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی توقع نہیں کی جارہی تاہم کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپ کررکھنا لازمی ہوگا۔

اسی طرح ٹورنامنٹ کے دوران بھی کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شائقین کو £2,400 تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 

مزیدخبریں