ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنسی زیادتی کیس،سری لنکن کرکٹر کی درخواست ضمانت منظور

جنسی زیادتی کیس،سری لنکن کرکٹر کی درخواست ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کی ضمانت منظور ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نےسری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست منظور کی جس کے بعد آج انہیں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے، 11 روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پر منظور کی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔خاتون نے سری لنکن کرکٹر پر متعدد بار زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون اور کرکٹر نے گھر جانے سے پہلی کئی مرتبہ مختلف ڈرنکس کیں۔

سری لنکن کرکٹر کے خلاف خاتون کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں جس کےبعد سری لنکا ٹیم کی وطن روانگی کی تیاریوں کے دوران دانشکا کو سسیکس اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer