حکومت کا عمران خان کے خلاف کارروائی کا اعلان

17 Nov, 2022 | 10:08 AM

ویب ڈیسک:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بڑھکیں مارنے سے بات ختم نہیں ہوگی انہیں اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کا نام مختلف کیسز میں بار بار کیوں آرہا ہے، عمران خان کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوست ملک کے تحفے بیچ کر ملکی وقار کا مذاق اڑایا گیا، عمران خان چاہتے ہیں سارے شور میں کرپشن دب جائے اور سب اسے بھول جائیں مگر اب اُن کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کی منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عدالت جائیں سارا ریکارڈ قوم کے سامنے آجائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس شخص کی پوری کوشش ہے ملک دیوالیہ ہوجائے، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے توشہ خانہ کے قواعد میں تبدیلیاں کیں۔وزیر دفاع نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد حملے پر قانونی کارروائی نہ ہونے پر پی ٹٰ آئی کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب سے جواب طلب کریں۔

دوسری جانب وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہینڈلرز شہزاد اکبر اور فرح گوگی گھڑی فروخت کرنے کے معاملے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ مشیر وزیراعظم عطا تارڑ نے کہا کہ ایسی کیا مجبوریاں تھیں کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کے قیمتی تحائف فروخت کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو پاکستان لاکر معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

مزیدخبریں