ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی، حیدرآباد اورلاڑکانہ سمیت سندھ میں صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

ملک کے بالائی علاقوں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی سردیوں نے دستک دے دی ہے اور  بچوں نے اسکول جانے کے لیے سوئٹر نکال لیے جب کہ موسمی نزلہ اور  بخار بھی پھیلنے لگا۔لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب میں بھی سرد لہر جب کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی جاڑے نے قدم رکھ لیا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرگیا۔

ادھر بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت، بٹو گاہ ٹاپ پر تقریباً 8 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی۔ڈاکٹروں نے شہریوں کو آتی سردیوں میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer