ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، فواد چوہدری، علی امین گنڈاپور، ڈاکٹریاسمین راشد، اسلم اقبال، زلفی بخاری، شفقت محمود، میاں محمود الرشید اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنےکی تاریخ پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا ہےکہ مارچ جاری رہےگا، عمران خان ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنےکا حتمی اعلان کریں گے۔
بعد ازاں ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمدکی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتہ کو روات جلسہ میں کریں گے۔