شاہدرہ ، 14 سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

17 Nov, 2021 | 09:57 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)شاہدرہ میں پھاٹک کراس کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش ورثاکے سپرد کردی۔
  تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاون میں 14 سالہ زین افضل پھاٹک کراس کررہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا، حادثے میں زین شدید زخمی ہوا جسے نوازشریف ہسپتال لے جایا مگر جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد زین کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں