انٹرمیڈیٹ طلبا کے لئے بڑی خبر

17 Nov, 2021 | 09:22 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سپیشل امتحانات کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن مکمل، 17760 طلباء بورڈ کے تحت سپیشل امتحان میں شریک ہوں گے۔ 
 تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سپیشل امتحانات کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ 17760 طلبہ بورڈ کے تحت سپیشل امتحان میں شریک ہوں گے۔ لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔سپیشل امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔

امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ لاہور بورڈ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے وہ امتحانی سنٹرز سے متعلق معلومات کیلئے بورڈ آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں