ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات، مشیرِ خزانہ شوکت ترین بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور کی اصلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
پہلی دفعہ کسی بھی مشترکہ اجلاس میں حکومت کے پنجاب کے تمام ایم این اے شریک ہوئے ،اتحادیوں اور ڈیڑھ درجن سےزائد پی ٹی آئی ممبران کی شدید ناراضگی کے باوجود پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سو فیصد حاضری رہی ۔وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب سے سوفیصدممبران کی حاضری یقینی بنانے پر شاباش اور مبارکباد دی ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی قانون سازی پاکستان تحریک انصاف، اتحادیوں اور پاکستانی عوام کی فتح ہے، اپوزیشن نے عوامی مفاد کی قانون سازی کے دوران ایک بار پھر بچگانہ رویہ اپنا کر یہ ثابت کیا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ سیاسی بصیرت سے عاری ہے اور صرف پراپیگنڈا کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔