(محمدساجد) سوشل میڈیا پر آئے روز بے شمار ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں،ایک ایسی ہی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک پیاری سی دو سالہ بچی کو دکھایا گیا جس نے اپنی معصومانہ باتوں سے صارفین کو اپنا گرویدہ بنالیا جبکہ اس کی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا کی مختلف ایپس کو استعمال کرتے صارفین اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ویڈیوز ان پر اپ لوڈ کررہے ہیں، عصر حاضر میں متعدد ایسے ٹک ٹاکرز، یوٹیوبر موجود ہیں جنہوں نے ان کے ذریعے اپنی پہچان بنائی اور آج وہ عوام میں کافی مشہور ہوچکے ہیں، نوجوان طبقے کے علاوہ بچے بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ وہ بھی اپنی فیملی کا سہارا بنے ہوئے ہیں اور یوٹیوب سے کمائی کررہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دو سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنےوالوں کو خوب متاثر کیا، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے ایک ننھی بچی ہاتھ میں فٹ بال پکڑے اور سر پر کیپ کیساتھ میچنگ شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے اپنی والدہ سےمعصومانہ لہجے میں باتیں کررہی ہے اور پریشان دکھائی دے رہی ہے،والدہ پوچھا رہی ہے کہ کیا ہوا؟ جواب میں وہ بتا رہی ہے کہ گوگل اس کو نہیں جانتی۔
والدہ نے کہہ رہی ہے کہ کیا آپ گوگل کو بتاسکتی ہیں؟میرانام کیونکہ گوگل میرا نام نہیں جانتی،جس پر بچی کی والدہ اس کو تسلی دیتے کہہ رہی ہے کہ گوگل کے پاس آؤ، ننھی بچی اس کے پاس آتی تو اپنے ماں کے پیچھے الفاظ دوہراتی ہے، ہائے گوگل مجھے سے بات کرو،جس پر وہ اچانک خوش ہوجاتی ہے اور والدہ کو بتاتی ہے کہ وہ مجھے جانتی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیاصارفین نے ویڈیو میں ننھی بچی کے اس معصومانہ انداز کو سراہا اور کمنٹ سیکشن میں اس سے محبت کا اظہار کرتے ملے جلے تبصرے کئے۔