آئی سی سی نےشاہین آفریدی کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

17 Nov, 2021 | 07:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)آئی سی سی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترین پلےآف دی ٹورنامنٹ کااعلان کردیا۔

آئی سی سی نےبھارت کےخلاف شاہین شاہ آفریدی کا تباہ کن سپیل سب سےبہترین قراردےدیا۔شاہین شاہ آفریدی نےاپنےپہلےاوورمیں روہت شرما جبکہ دوسرےاوورمیں کےایل راہول کوآؤٹ کیاتھا۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو دوبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے بدولت پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں کی شرمناک شکست سے دوچار کیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر بھارت کی تین وکٹیں اڑا کر مین آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

مزیدخبریں