نامور بھارتی ہدایتکار نے کترینہ کیف کو ہاں کر دی   

17 Nov, 2021 | 06:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) نامور بھارتی ہدایتکار روہت شیٹی سے بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے سیکیورٹی فورسز میں کام کرنے والی اہلکار خواتین پر فلم بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ  کترینہ کیف اور روہت شیٹی نے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی تھی ،شو میں شرکت کا مقصد اپنی آنے والی فلم ’سوریا ونشی‘ کی پروموشن  تھا ۔

 شو  کے دوران کترینہ کیف نے فورسز اور پولیس پر متعدد فلمیں بنانے والے ہدایتکار روہت شیٹی سے مطالبہ کیا  تھا کہ وہ ایسی فلم بھی بنائیں جو خاتون اہلکاروں کی زندگی پر مبنی ہو جس پر حال ہی میں روہت شیٹی نے بات کرتے ہوئے اس مطالبے کو تسلیم کیا اور ہاں کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ خاتون اہلکاروں کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے تیار ہیں مگر اس میں ایک سال یا زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے تاہم وہ خاتون اہلکاروں پر فلم  بنانے پر راضی ہیں۔

مزیدخبریں