شہزاد نواز وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

17 Nov, 2021 | 05:59 PM

ویب ڈیسک : شہزاد نواز کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔ شہزاد نواز کو معاون خصوصی برائے آرٹس اینڈ کلچر مقرر کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شہزاد نواز کی تقرری اعزازی طور پر کی گئی۔ ہدایتکار ، اداکار، گلوکارا ور گرافک ڈیزائنر شہزاد نواز پاکستان شوبزانڈسٹری میں اہم مقام رکھتے ہیں ۔ وہ نئی بات کے سی ای او کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ مختلف نیوز ایجنسیز اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کے لئے بطور مشیر بھی فرائض سرانجا دیتےرہے۔

مزیدخبریں