رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے رانا شمیم کےبیان حلفی کو مشکوک قراردیدیا

17 Nov, 2021 | 02:56 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 :رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے رانا شمیم کےسابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکے خلاف بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا۔
 اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی بظاہر بالکل بوگس ہے،کوئی چیف جسٹس اس طرح کی ہدایات دے ہی نہیں سکتا جس کو کوئی اورسن بھی رہا ہو، جسٹس فاروق بینچ  میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک سے باہر ہیں،یہ بیان حلفی لندن میں جا کر بنایا جاتا ہے۔ اعتزاز احسن نے  کہا کہ 6 تاریخ کو بھائی فوت ہو رہا ہے،دو دن بعد وہ لندن جا کر بیان حلفی بنا رہے ہیں،اس پر بہت شکوک و شبہات ہیں،اگر یہ بیان حلفی جعلی ہے تو لازمی کارروائی ہونی چاہیے،جس نے بھی بیان حلفی بنوایا ہے اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،

 اعتزاز احسن  کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح کا معرکہ ہے جو شریف خاندان کا معمول بن چکا ہے،اعتزاز احسن نے کہا نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے،اگر نواز شریف نے ہی بیان حلفی بنوایا ہےتو وہ سزا کےمستحق ہوں گے۔
 

مزیدخبریں