حکومت جتنا چاہے زور لگا لے پھل کوئی اور کھائے گا، آصف زرداری

17 Nov, 2021 | 02:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے جتنا زور یہ حکومت لگا رہی ہے اسکا فائدہ انہیں نہیں ہو گا پھل کوئی اور کھائے گا۔

 پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جتنا زور حکومت اس بیج کی آبیاری میں لگارہی ہے، اس کا پھل یہ لوگ نہیں بلکہ کوئی اور کھائے گا۔

اس سے قبل جب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہ کہ اپوزیشن متحد رہی توجلد اس حکومت کو گرا دیں گے.پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے چئیرمین بلاول بھٹو   جب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو انہوں نے اس موقع پر چلتے چلتے میڈیا سے مختصر گفتگو کی ان کاکہنا تھا کہ حزب اختلاف پہلے بھی دو بار موجودہ حکومت کو شکست دے چکی ہے  اور اگر اسی طرح  اپوزیشن متحد رہی تو جلد اس حکومت کو گرا دیں گے۔

مزیدخبریں