ویب ڈیسک: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے جتنا زور یہ حکومت لگا رہی ہے اسکا فائدہ انہیں نہیں ہو گا پھل کوئی اور کھائے گا۔
پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جتنا زور حکومت اس بیج کی آبیاری میں لگارہی ہے، اس کا پھل یہ لوگ نہیں بلکہ کوئی اور کھائے گا۔
جتنا زور حکومت اس بیج کی آبیاری میں لگارہی ہے، اس کا پھل یہ لوگ نہیں بلکہ کوئی اور کھائے گا، آصف علی زرداری@AAliZardari @AseefaBZ pic.twitter.com/ltneM3dTrq
— Usman Khan (@IUsmanKhan786) November 17, 2021
اس سے قبل جب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہ کہ اپوزیشن متحد رہی توجلد اس حکومت کو گرا دیں گے.پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے چئیرمین بلاول بھٹو جب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو انہوں نے اس موقع پر چلتے چلتے میڈیا سے مختصر گفتگو کی ان کاکہنا تھا کہ حزب اختلاف پہلے بھی دو بار موجودہ حکومت کو شکست دے چکی ہے اور اگر اسی طرح اپوزیشن متحد رہی تو جلد اس حکومت کو گرا دیں گے۔
“حزب اختلاف نے پہلے بھی دو بار موجودہ حکومت کو شکست دی اور اگر اسی طرح حزب اختلاف حکومت کے خلاف متحد رہے گی تو ہم جلد اس حکومت کو گرا دیں گے۔”
— PPP (@MediaCellPPP) November 17, 2021
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/ce9eHVtaAJ