ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اپنے ٹیلنٹ کو گروم کرنے سے سمیت بہت کام کرنا ہے ، چیئرمین کے آنے جانے سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اپنے میدانوں میں بین الاقوامی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حصول کے لیے بہت زور لگا ہے ، افغان بورڈ کے دو تین نمائندے آ گئے تھے اب معاملے کا جائزہ لینے کے ورکنگ گروپ بنا ہے ۔ رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ سیریز کا فی الوقت امکان نہیں ہے ، تین ملکی سیریز کا امکان ہوسکتا ہے ۔
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ 2023 ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان آنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، ایک بات ضرور ہے کہ بین لاقوامی ٹورنامنٹس سے باہر نکلنا آسان نہیں ہوتا، پچز کے حوالے سے خاص کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ ایک عرصے سے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کے خواہاں تھے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہمارے جذبات کا احترام کیا اور ہم پہ بھروسہ کیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے 1996 میں مشترکہ طور پر کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے ہماری کرکٹ کے ساتھ معیشت بھی بہتر ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ اس منفی تاثر کو بھی رد کردے گا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا ہے۔