لاہور میں سب سے بڑی پناہ گاہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل

17 Nov, 2021 | 01:56 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) لاہور میں سب سے بڑی پناہ گاہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی، جناح ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ پناہ گاہ کیلئے تین منزلہ عمارت مکمل، افتتاح  20نومبر کو کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ پناہ گاہ کیلئے تین منزلہ عمارت مکمل کرلی گئی ہے جس کا  ڈی جی سوشل ویلفیئر و بیت المال مدثرریاض ملک نے دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی سوشل ویلفیئر نے سوشل ویلفیئر افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ 

مدثر ریاض ملک کا کہنا تھاکہ جناح ہسپتال میں بنائی جانیوالی پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین دن کے اوقات میں بھی قیام کر سکیں گے، پناہ گاہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام ہوگی، انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے پناہ گاہ کا انتظام سات سے آٹھ روز تک محکمہ سوشل ویلفیئرکے حوالے کر دیا جائے گا، جناح ہسپتال پناہ گاہ میں ایک وقت میں 300 افراد قیام کر سکیں گے۔

مزیدخبریں