ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کے آفٹرشاکس، عوام کی چیخیں نکل گئیں

Petrol Electricity
کیپشن: Petrol Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) گھی کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، درجہ دوم کا گھی مزید 5 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ 

مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کے آفٹرشاکس، دوکاندار گھی کے من مانے پیسے وصول کرنے لگے، اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کا گھی مزید مہنگا کردیا گیا ہے، 12 کلو کی پیٹی کا ریٹ 60 روپے بڑھ گیا جس کے بعد بارہ کلو گھی کی پیٹی  4 ہزار140 روپے کی ہوگئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک کلو کا خریدار ایک پائو پر آگیا، دیہاڑی دار کیلئے گھر کا کچن چلانا مشکل سے مشکل تر ہوگیا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، بازار میں گھی سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔

درجہ دوم کے گھی کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں صارفین پریشان ہیں، وہیں مہنگائی نے کم آمدن والے افراد کیلئے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل کردیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer