سٹی 42 : محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار انیس کے تحت بنائے گئے لینڈ یوز رولز کے اطلاق کی حیثیت پر محکمہ قانون سے وضاحت مانگ لی،سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے سیکرٹری قانون کو خط لکھ دیا
خط میں لکھا گیا ہے کہ دوہزار تیرہ کے تحت بحال لوکل گورنمنٹس کی حدود میں لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز رولز دوہزار انیس کا اطلاق وضع کیا جائے، نئے لینڈ یوز رولز دوہزار انیس کے تحت فیس وصولی، عارضی کمرشلائزیشن، ایریا ڈویلپمنٹ سکیم کے کیسز کی منظوری کی اجازت ہے، لوکل گورنمنٹ نے ایل ڈی اے کی طرز پر لینڈ یوز رولز تیار کئے تھے،لوکل گورنمنٹس ایکٹ دوہزار تیرہ کی بحالی کے بعد لینڈ یوز رولز منجمند تصور کئے جارہے ہیں،محکمہ بلدیات وضاحت ملنے کے بعد لوکل گورنمنٹس کو لینڈ یوز رولز استعمال کرنے کے حوالے سے احکامات دے گا۔.