ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آنیوالے امریکی شہریوں کے لیے ’لیول ون‘ سفری نوٹس جاری

USA international airport
کیپشن: USA international airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن  نے پاکستان کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کے لیے ’لیول ون‘ کوویڈ 19 کا سفری نوٹس جاری کیا ہے، جو کہ تنظیم کی طرف سے طے کردہ صحت کے خطرے کی سب سے کم ممکنہ سطح ہے۔

عرب نیوز کے مطابق  پاکستان میں حالیہ مہینوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور منگل کو مسلسل چوتھے دن 300 سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے چلائی گئی ایک بھرپور ویکسینیشن مہم کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے، اس مہم میں 11 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے۔
اس سے قبل امریکی ادارے نے پاکستان کو لیول 2 کے ’درمیانے‘ خطرے کی فہرست میں رکھا تھا جبکہ برطانیہ میں پاکستان کو ستمبر میں ہائی رسک ریڈ لسٹ فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔

 دوسری  جانب   کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 628ہو گئی ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید270 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار362ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 32ہزار6کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی۔

 پنجاب میں  12 ہزار 984افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار605، خیبرپختونخوا 5 ہزار805، اسلام آباد 949، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار293، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار276، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار68،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار383، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار517 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار403 ہو گئی ہے۔