ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے۔ اُنکا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی۔ شیخ رشید نے سب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔