(سعید احمد سعید) بھارتی پرائیوٹ ائیرلائن گوائیر کے طیارے کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ، فلائٹ جی او ڈبیلو 6658 ریاض سےدہلی جارہی تھی، میڈیکل ایمرجنسی کے باعث کراچی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی انسانی ہمدری کی ایک اور واضح مثال، بھارتی ائیرلائن گوائیر کے طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت، ذرائع کے مطابق بھارتی طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جسکے باعث بھارتی پاِلٹ کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ حکام سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔
کراچی ائیرپورٹ ائیرٹریفک کنٹرولر حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی، پرواز میں بھارتی مسافر محمدنوشادکی اچانک طبیعت خراب ہوئی، محمدنوشادکو طبی امدادکےلیے ائیرپورٹ ڈاکٹرکوطلب کیاگیا، ائیرپورٹ میڈیکل نےمسافر محمدنوشاد کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹر کےمطابق مسافرکی موت حرکت قلب بند ہونےکےباعث ہوئی۔