( عابد چوہدری ) گرین ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے 30 سالہ شہری انتظار حسین کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین کر دیا۔ پولیس نے بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا۔
مقتول انتظار حسین جوتیوں کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کے ملازم سرفراز عرف بابر کا اپنے مالک کے گھر آنا جانا تھا۔ مقتول انتظار حسین کی بیوی روبی کے سرفراز کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ مقتول کی بیوی اور ملزم سرفراز نے مقتول انتظار حسین کو راستے سے ہٹانے کے لیے اس کے قتل کامنصوبہ بنایا۔
ملزم واقعہ کی رات ساڑھے 10 بجے بہانے سے انتظار حسین کو کوٹ لکھپت قبرستان کے قریب ویرانے میں لے گیا۔ منصوبے کے مطابق ملزم سرفراز عرف بابر نے انتظار حسین کے چہرے پر فائر مار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔
ملزم سرفراز مقتول انتظار حسین کو قتل کرنے کے بعد نعش وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزمہ روبی نے اپنے شوہر انتظار حسین کو قتل کروانے کے بعد اس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کروا دیا تھا۔