بزدار سرکار نے اپوزیشن کے پروپیگنڈے کا توڑ نکال لیا

17 Nov, 2020 | 09:21 PM

Arslan Sheikh

( علی رامے ) تبدیلی سرکار نے اپوزیشن کے پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ ن کی سابق پنجاب حکومت کی کارکردگی پبلک کی جائیگی، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سابق دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور اخرجات سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی۔

رپورٹ میں پبلک سیکٹر کمپنیز، اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سمیت دیگر منصوبوں میں کرپشن سے متعلق تفصیلات مرتب کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے براہ راست احکامات پر غیرقانونی اخراجات، من پسند سیاسی افراد کو نوازنے کیلئے دیئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی انکشافات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو نظرانداز کرنے اور ترقیاتی فنڈز صرف لاہور کیلئے مختص کرنے سے متعلق تفصیلات بھی عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔ سابق اور موجودہ حکومت کے اخراجات اور وسائل سے متعلق موازنہ بھی عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے تمام رپورٹس 90 شاہراہ میں تیار کیں گئی ہیں۔ صوبائی محکموں نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں