پی ٹی وی پنجاب پولیس کا کروڑوں کا مقروض

17 Nov, 2020 | 09:10 PM

Azhar Thiraj

(علی ساہی ) سرکار ہی سرکار کی مقروض نکلی ، پنجاب پولیس کو سالانہ 55 لاکھ کا نقصان، پی ٹی وی پنجاب پولیس کا کروڑوں کا مقروض نکلا، پچھلے 8 سال سے سکیورٹی کی مد میں کروڑوں روپے ادا ہی نہیں کئے۔       

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی پنجاب پولیس کا کروڑوں کا مقروض نکلا ۔ پی ٹی وی نے سیکیورٹی کی مد میں پنجاب پولیس کو گزشتہ 8 سالوں سے رقم ہی ادا نہیں کی۔ پنجاب پولیس کو پی ٹی وی دوعمارتوں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے لئے سالانہ 55لاکھ ادا کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے پی ٹی وی کے متعلقہ حکام کوادائیگی کے لئے باضابطہ بارباررابطہ کیا گیا۔

 پچھلے کئی ماہ سے رابطہ کرنے کے باوجود تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ پاکستان ریڈیو آور ریلوے نے بھی پولیس کے سیکیورٹی کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں۔ پولیس نے پاکستان ریڈیو اور ریلوے کو بھی ادائیگیوں کے لئے مراسلہ بھجوا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جتنے بھی اداروں میں پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں انکے فنڈزمتعلقہ ادارے کرتا ہے جو کہ سرکاری خزانے میں جاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں