ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، پانچ افسر گرفتار

اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، پانچ افسر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) اینٹی کرپشن کی لاہور میں بڑی کارروائی، ڈیزل خریداری کی مد میں سرکاری خزانے کو سوا دو کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات پر محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن سمیت پانچ افسران کو گرفتار کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے محکمہ آبپاشی کے ایکسئین امتیاز اکبر بھٹی ،ایس ڈی اوز محمد اسلم، فرحت علی، سب انجنئیرز حشمت نبی اور محمد شاھد کو بھی عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے- اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایس ڈی او مظفرعلی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن کےمطابق ملزمان نے محکمہ آبپاشی کی مشینری برانچ میں دو کروڑ چھبیس لاکھ کا جعلی ڈیزل خریدا۔ 

ملزمان کو لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے ڈائریکٹر ویجیلینس عبدالسلام عارف کی سربراہی میں معاملہ کی انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے- اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجیب الرحمن اور مزمل امام ٹیم میں شامل ہیں- ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سرکاری خزانے کا ایک ایک روپیہ وصول کیا جائے گا، پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer