ٹرمپ کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے مشاورت کا انکشاف

17 Nov, 2020 | 08:51 PM

Khalid Shafiq

(سٹی 42 ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مدت کے آخری دنوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے مشیروں سے مشاورت کی ۔

 نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اوول آفس میں ہونے والی میٹنگ میں نائب صدر مائیک پنس، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جنرل مارک ملے سے پوچھا کہ آنے والے ہفتوں میں کیا ایسا کوئی آپشن ہے جس کی بنا پر ایران کی نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا جاسکے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق موجودہ اور سابقہ اہلکاروں نے ٹرمپ کو متنازع ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا اورخبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ممکنہ عسکری کارروائی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

مزیدخبریں